slotcosino Publish time 2025-10-15 20:17:58

شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر چل بسے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519717_5749740_11_updates.jpg
فائل فوٹوز

بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے بیماری سے طویل جدوجہد کی، تاہم چند ماہ قبل مرض دوبارہ لوٹ آیا جس کے بعد ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518186_112309_updates.jpg
پنجابی اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھُمن ہارٹ اٹیک سے چل بسے

بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کے اداکار و معروف باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پنکج دھیر نے ٹی وی اور فلم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں، شہرۂ آفاق ڈرامے’مہابھارت‘ میں کرن کا لازوال کردار ادا کیا تھا، جبکہ ’سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ جیسی معروف فلمیں ان کے کریئر کا حصہ رہی ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم میکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ’ویسج اسٹوڈیوز‘ کے نام سے شوٹنگ اسٹوڈیو قائم کیا، 2010 میں انہوں نے ’ابھِنّے ایکٹنگ اکیڈمی‘ کے نام سے اداکاری کی تربیت دینے والا ادارہ بھی قائم کیا۔
Pages: [1]
View full version: شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر چل بسے