slotcosino Publish time 5 day(s) ago

آپ 2، 4 سرجریز کروا لیں، آپکے ساتھ ہیرو آئیں گے، فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کو طنزیہ جواب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559829_7569363_%D9%85%D8%B4%D9%BE_updates.jpg
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے مشورے پر ساتھی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو کرارا جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ 2، 4 سرجریز کروا لیں پھر ہم آپ کے ساتھ ہی ہیرو آئیں گے۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے لائیو پروگرام کے دوران عتیقہ اوڈھو کے مشورے کا جواب دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکار ہمایوں سعید بھی موجود تھے۔

انہوں نے قدرے طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم عتیقہ آپا کو کیا مسئلہ ہے۔ شاید وہ اسی وقت خوش ہوں گی جب میں اور آپ (ہمایوں سعید) ان کے مدِ مقابل ہیرو کا کردار ادا کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559824_015605_updates.jpg
فہد مصطفیٰ کو چاہیے کہ اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں: عتیقہ اوڈھو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سُپر اسٹار فہد مصطفیٰ کو ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ عتیقہ آپا، لگتا ہے اب آپ ہی ہماری واحد ہیروئن رہ گئی ہیں۔ ان شاء اللّٰہ آپ کے ساتھ کام کریں گے، بس آپ دو چار اچھی سرجریز کروا لیں، ہم آ جاتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس ردعمل پر ناصرف شوبز شخصیات بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے انٹرویو کے دوران مختلف اداکاروں کی تصاویر دیکھ کر رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اب اپنی ہم عمر خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: آپ 2، 4 سرجریز کروا لیں، آپکے ساتھ ہیرو آئیں گے، فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کو طنزیہ جواب