لاہور: خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کیخلاف درج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559831_7610269_News11_updates.jpg---فائل فوٹو
لاہور کے علاقے شادمان میں خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شادمان میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
درج کروائی گئی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ، والد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 12سال قبل بیٹی کو شادی پر 150 تولہ سونا دیا تھا، شوہر اور سسرال کے لوگ بیٹی کو تنگ کرتے اور لڑائی جھگڑا کرتے، بیٹی کا گھر بسانے کے لیے کمرشل پلاٹ اور دکان بھی بیٹی کے نام کروائی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-15/1411342_071334_updates.jpg
سیالکوٹ: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل، ملزمہ کے رشتہ دار کا بیان سامنے آگیا
رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا اہل محلہ اور رشتہ داروں سے رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایف آئی آر کے متن کے مطابق داماد، ساس اور دیور مزید ساڑھے تین کروڑ روپے مانگ رہے تھے، مقتولہ کے والد نے ایک کروڑ روپے اپنے ملازم کے ذریعے بھجوائے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم داماد میری بیٹی کی گاڑی فروخت کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔
Pages:
[1]