سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559841_3136029_tala_updates.jpgفائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559804_122124_updates.jpg
غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ بلا امتیاز جاری، 20 گرفتار، اسلحہ برآمد
غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں فورسز نے کئی حملے ناکام بنائے، سیکیورٹی فورسز نے افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ درجنوں دہشت گرد، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کو حراست میں لیا ہے۔
Pages:
[1]