پاکستان کو انگلینڈ سے شکست، آن لائن ہراسگی پر سلمان علی آغا کی اہلیہ کا ردعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559839_8890736_16_updates.jpgفائل فوٹوز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھا دی۔
انگلینڈ کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی قیادت پر سخت تنقید کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559839_5078855_Untitled-1_updates.jpg
تاہم بعض صارفین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو بھی نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر نازیبا پیغامات اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559820_015151_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ: ہیری بروک کی سنچری پر سلمان علی آغا کی تعریف
ایک موقع پر کپتان آغا نے کہا کہ بیٹنگ کا ہم نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ نتیجہ نہیں نکال سکے جو چاہتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس صورتحال پر سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے، پاکستانی شائقین۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن کھلاڑیوں کے خاندان خصوصاً بچوں اور اہلیہ کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
Pages:
[1]