سپر ایٹ میں بڑا مقابلہ، سری لنکا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559862_4243250_NZvsSL-Toss_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریبٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کولمبو میں کھیلا جارہا سپر ایٹ گروپ 2 کایہ میچ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی بقا کیلئے اہمیت کا حامل بھی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559569_102406_updates.jpg
اب پاکستان سیمی فائنل کس صورت میں کھیل سکتا ہے؟
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا انحصار نیوزی لینڈ کے میچز کے نتائج سے جڑا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس میچ کےلیے سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں کامل مشرا کی جگہ پر تجربہ کار چریتھ اسالانکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، پوان رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، دنتھ ویلالاگے، دشان ہیمانتھا، دشمانتھا چمیرا، مہیش ٹھیکشان، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فین ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، کول میک کونچی، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن پر مشتمل ہے۔
Pages:
[1]