روسی عدالت کا گوگل پر 2 لاکھ 88 ہزار ڈالر جرمانہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559859_6786510_Google-Company_updates.jpgروسی عدالت نے الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل پر جرمانہ عائد کردیا۔
روسی عدالت نے گوگل پر گوگل پلے اسٹور کے ذریعے وی پی این سروسز کی تقسیم پر 2 کروڑ 20 لاکھ روبل (تقریباً 2 لاکھ 88 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے۔
ماسکو سے روسی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وی پی این سروسز روسی صارفین کو اُن غیر ملکی ٹیک پلیٹ فرمز اور مواد تک رسائی فراہم کرتی ہیں جنہیں روس میں پابندی یا محدود کر دیا گیا ہے۔
Pages:
[1]