slotcosino Publish time 4 day(s) ago

پاکستان اور یونان کا ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559869_1022746_pak-greece_updates.jpg

پاکستان اور یونان نے قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی میں یونان کے وزیر امیگریشن سے ملاقات ہوئی، جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان 2 برس سے زیر التواء امیگریشن تعاون معاہدہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559850_051438_updates.jpg
اٹلی کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے ساڑھے 10ہزار ویزوں کا اعلان

میٹیو پینٹے ڈوسی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کچھ عرصہ قبل ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کی بات کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دونوں وزراء نے مستقبل میں رابطے بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے لیگل مائیگریشن کے لیے اشتراک بڑھانا وقت کا تقاضہ ہے۔

یونانی وزیر نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان اور یونان کا ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ