برطانیہ، مصنوعی ذہانت پر انحصار، 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں، تھنک ٹینک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559878_4886631_ai01_updates.jpgبرطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں منصوعی ذہانت پر زیادہ انحصار کی زد میں ہیں۔
تھنک ٹینک کے مطابق مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں برطانیہ میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔
انسٹیٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کی وجہ سے 75 ویں فیصد سے کم درجے پر کمانے والوں کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا مکمل ختم ہوجائے گی۔
تاہم وہ ملازمتیں جن میں اعلیٰ درجے کی فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے، انہیں فی الحال محفوظ بتایا گیا ہے۔
Pages:
[1]