slotcosino Publish time 4 day(s) ago

کرشنا شروف کا مسلم افغان مارشل آرٹ فائٹر کے ساتھ تعلق کا اعتراف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559884_223933_KrishnaSharof_updates.jpg

بھارتی اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف نے مسلم افغان فائٹر کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا ہے۔

33 سالہ کرشنا شروف اس وقت ریئلٹی شو ’دی 50‘ میں نظر آرہی ہیں، نے حالیہ قسط میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ شو کے محل کے اندر دیے جانے والے ٹاسک جتنے مشکل ہیں، اتنی ہی دلچسپ اُن کی ذاتی زندگی ہے، میں فٹنس کی شوقین ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521240_065340_updates.jpg
فرح خان اور جیکی شروف کی گفتگو وائرل ہوگئی

بھارتی ہدایتکار اور کوریو گرافر فرح خان اور اداکار جیکی شروف کی گفتگو وائرل ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ وہ مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں ہیں، جو افغانی مسلمان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوران گفتگو کرشنا شروف نے کسی کا بھی نام نہیں لیا لیکن ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ فائٹر عبدالعظیم بداخشی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، پھر انسٹاگرام پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا، میرے اور مسلم افغان فائٹر کے درمیان 8 ماہ تک ویڈیو کالز پر بات چیت ہوئی۔

کرشنا شروف نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد ہم گوا میں ملے، جہاں 2 ہفتے ساتھ گزارنے کے بعد ہمارا رشتہ مضبوط ہوگیا، ہم نے اس کے بعد کچھ وقت دہلی میں ساتھ گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کی صاحبزادی نے کہا کہ میرے نزدیک محبت کا مطلب ایک پارٹنر کی خوشی کا خیال رکھنا ہے، جب ہمارا رابطہ ہوا تو وہ فارسی بولتا تھا اور مجھے انگریز آتی تھی، میری اور اُس کی ہندی بہت اچھی نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: کرشنا شروف کا مسلم افغان مارشل آرٹ فائٹر کے ساتھ تعلق کا اعتراف