slotcosino Publish time 4 day(s) ago

ڈرامہ سیریل ”خوش نصیبی“ کا پہلا شاندار ٹیزر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559893_4455748_Khushnaseebi_updates.jpg

مایہ ناز ہدایت کار بدر محمود اور ارسلان ذیشان کی مشترکہ کاوش لو اسٹوری ایک نئی ڈرامہ سیریل ”خوش نصیبی“ کا پہلا دلکش ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی ہر طرف دھوم مچادی۔

ناظرین کی بڑی تعداد نے ٹیزر کو سراہتے ہوئے اسے ایک منفرد اور جذبات سے بھرپور پیشکش قرار دیا ہے۔

ڈرامہ ”خوش نصیبی“ کو ”جیو ٹی وی“ اپنے ناظرین کیلئے عنقریب پیش کرے گا۔

ڈرامے کی پہلی جھلک اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ سیریل ناصرف مضبوط کہانی بلکہ شاندار لوکیشنز، متاثر کن مناظر اور جاندار کرداروں کے باعث دیگر ڈراموں سے مختلف ہوگی۔

شائقین سیریل کے آن ایئر ہونے کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سیریل ریٹنگ چارٹس پر اپنی نمایاں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈرامہ سیریل ”خوش نصیبی“ کا پہلا شاندار ٹیزر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم