slotcosino Publish time 4 day(s) ago

شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کیلئے فلمی رسالے خریدتی تھی، سنیتا آہوجا کا اعتراف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559895_9208904_GovindaSunita1_updates.jpg

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کےلیے فلمی رسالے خریدتی رہی ہیں۔

گووندا اور سنیتا آہوجا حالیہ دنوں میں اُس وقت خبروں کی زینت بنے، جب اداکار کی اہلیہ نے اُن پر بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 62سالہ اداکار نے اہلیہ کے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا تھا، اسی تناظر میں ماضی کی ویڈیو کا کلپ ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-09-14/1390894_094925_updates.jpg
تنقید پر گووندا کا جواب ہوتا ہے’میرے گھر میں ہی میرے دشمن ہیں‘، اہلیہ کا انکشاف

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گوویندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ شوہر کے کیرئیر پر تنقید کروں تو وہ ردعمل میں کہتے ہیں’ میرے گھر میں ہی میرے دشمن ہیں‘۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس ویڈیو کلپ میں دونوں میاں بیوی موجود ہیں اور مختلف اداکاروں کے ساتھ گووندا کا نام جڑے پر مزاحیہ انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔

اس دوران سنیتا آہوجا نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ گووندا کے مبینہ معاشقوں کے بارے میں پڑھنے کے لیے فلمی رسالے خریدتی ہیں اور اگر کوئی نئی خبر نہ ملے تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔

اس وقت گووندا نے بیوی کے ردعمل کے مختلف مراحل کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ بیوی ایسی خبروں کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیتی ہے۔

دوران گفتگو اداکار نے مذاق میں خود کو اچھا اداکار قرار دیا، جو اپنے معاشقے بہت اچھے انداز سے چھپانا جانتا ہے۔

اسی انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے گووندا کو ایک ذمے دار اور وفادار خاندانی شخص قرار دیا اور اُن پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ایک سوال پر گووندا نے بھی خود کو بااخلاق اور باعزت انسان کہا اور واضح کیا کہ وہ ہر صورت ایک ذمے دار شوہر کی طرح گھر واپس آتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کیلئے فلمی رسالے خریدتی تھی، سنیتا آہوجا کا اعتراف