پنجاب کابینہ کیلئے 30 کروڑ کی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559894_2391953_PunjabAssembly1_updates.jpgفائل فوٹوپنجاب حکومت کے ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کےلیے گاڑیوں کی خریداری کی سفارشات حکومت کو پیش کردی ہیں۔
دستاویز کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے کی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے، جن میں 2 وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے دے چکی ہے، وی آئی پیزکے لیے 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات منظور ہوچکی ہیں۔
دستاویز کے مطابق چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گئیں، جن میں موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کے حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا۔
Pages:
[1]