راجن پور آپریشن: ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی سرنڈر کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1559900_8200087_%D9%BE_updates.jpgراجن پور میں آپریشن کے دوران رحیم یار خان کے دو بڑے ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھمیل نے بھی پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔
تنویر انڈھڑ پر ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھمیل پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559881_090839_updates.jpg
گھوٹکی، کچے میں آپریشن، 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے
گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں آپریشن کے دوران 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈی پی او عرفان کا کہنا ہے کہ کچے میں اس وقت کوئی بھی منظم گینگ نہیں رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 229 ہوگئی ہے، جبکہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 52 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
اس سے قبل گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں آپریشن کے دوران 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈالے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق نجات مہران آپریشن کے دوران گرفتاری پیش کرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق شر گینگ سے تھا۔
گرفتاری دینے والے اشتہاری ملزمان کے خلاف قتل، قبائلی تصادم اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
Pages:
[1]