امریکا ایران جوہری مذاکرات: ایرانی وزیر خارجہ جنیوا پہنچ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1559977_1970373_iraqchi_updates.jpgفوٹو: بشکریہ ایرانی میڈیاایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا سے مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ گئے۔
دونوں ملکوں کے درمیان اومان کی مدد سے مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے تاہم اس بار مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559883_091733_updates.jpg
ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا، ایران
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے اردگرد بہت بڑی فوجی موجودگی قائم کی ہے، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کریں گے۔
قبل ازیں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات میں ہی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ تہران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل کا یہ ایک اچھا موقع ہے، تہران مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دیگر راستے بھی کھلے ہیں۔
Pages:
[1]