گورنر سندھ کا آئی ٹی طلبہ کی تعداد ایک لاکھ کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1559978_5266747_gov_updates.jpgتصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی ٹی پروگرام میں طلبہ کی تعداد 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کردیا۔
کامران خان ٹیسوری کی میزبانی میں ساتویں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودیہ، عمان، بحرین، قطر، کویت اور امارات کے قونصل جنرلز شریک ہوئے، اس موقع پر 6 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی۔
گورنر سندھ نے لیپ ٹاپ کی تقسیم 11 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار اور موٹر بائیکس کی تعداد 9 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کرنے کا بھی اعلان کیا۔
گورنر سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بسنے والی تمام قومیتیں برابر ہیں، سازشوں سے عوامی منصوبے نہیں رُکیں گے۔
Pages:
[1]