slotcosino Publish time 4 day(s) ago

بھارت: خاتون یوٹیوبر کی خودکشی، جان لینے سے قبل والدہ کو کیا پیغام بھیجا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560079_3224564_News1_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 21 سالہ یوٹیوبر اور سائنس کی طالبہ بونو کوملی نے اپنے کرائے کے فلیٹ میں خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل بونو کوملی نے کویت میں مقیم اپنی والدہ کو پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

بونو کوملی نے لکھا تھا کہ ممی! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، یوٹیوبر نے اپنی والدہ سے چھوٹے بھائی کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-24/1513154_124002_updates.jpg
بھارت: ڈاکٹر بننے سے انکاری نوجوان کی میڈیکل کالج میں داخلے کے دن خودکشی

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں 19 سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے والے دن خودکشی کی جس کی شناخت انوراگ انیل بورکر کے نام سے ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق بونو کوملی کا تعلق آندھرا پردیش سے تھا اور وہ گزشتہ 11 ماہ سے حیدرآباد میں ایک نجی کالج میں بی ایس سی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی، وہ یہاں اکیلی رہ رہی تھی اور یوٹیوب پر لائف اسٹائل اور ذاتی نوعیت کی ویڈیوز بھی بناتی تھی۔

پولیس کے مطابق جب والدہ کو بار بار کالز کا جواب نہ ملا تو انہوں نے بیٹی کی ایک دوست کو اطلاع دی، دوپہر کے وقت فلیٹ کا دروازہ توڑنے پر اندر سے بونو کی لاش ملی۔

ابتدائی تحقیقات میں طویل عرصے سے جاری ایک رومانوی تعلق میں اختلافات کے باعث ذہنی دباؤ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1529014_082745_updates.jpg
بھارت: نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سولاپور میں ایک نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ ایک سافٹ ویئر انجینئر اور یوٹیوبر کے ساتھ 3 سالہ تعلق میں تھی تاہم حال ہی میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی تھی، متوفیہ نے 6 ماہ قبل بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے فون ریکارڈنگز، پیغامات اور قریبی افراد کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: خاتون یوٹیوبر کی خودکشی، جان لینے سے قبل والدہ کو کیا پیغام بھیجا؟