slotcosino Publish time 4 day(s) ago

مکھانے یا بھنے چنے؟ وزن کم کرنے کیلئے کونسی غذا بہتر ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560090_2864470_News4_updates.jpg
---فائل فوٹو

آج کل غیر صحت بخش پروسیسڈ اسنیکس کے نقصانات کے باعث لوگ صحت مند اسنیکس کی جانب ایک بار پھر راغب ہو رہے ہیں، ان اسنیکس میں مکھانے (پھول مکھانے/لوٹس سیڈز) اور بھنے چنے 2 مقبول انتخاب ہیں۔

پھول مکھانے اور بھنے چنے کی موجودگی میں اکثر ذہنوں میں سوال یہ آتا ہے کہ آیا وزن کم کرنے کے لیے اِن میں سے کون سا آپشن زیادہ فائدہ مند ہے؟
پھول مکھانا کیا ہے؟

مکھانے ہلکے، کم کیلوریز والے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اسنیک ہیں، اگر انہیں گھی، نمک یا ہلکے مصالحوں کے ساتھ سادہ طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ دل کی صحت اور وزن کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں تاہم فلیورز اور زیادہ تیل اس کے فائدے کم کر سکتے ہیں۔
بھنےچنے کیا ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559791_112637_updates.jpg
بغیر جم 11 ماہ میں 52 کلو وزن کم کرنے والی طالبہ کی متاثر کن کہانی

تیونس سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ نے صرف 11 ماہ میں بغیر جم گئے 52 کلو گرام وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھنے چنے پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ دیر تک پیٹ بھرا رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ہاضمہ بہتر بناتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید مانے جاتے ہیں، اِن کا مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ دل کی صحت کے لیے بھی بہترین آپشن ہیں۔
غذائی موازنہ (فی 100 گرام):

پھول مکھانے کے 100 گرام میں تقریباً 350 کیلوریز، 11 سے 12 گرام پروٹین، 7 گرام فائبر اور کم چکنائی پائی جاتی ہے جبکہ بھنےچنوں کی 100 گرام مقدار میںتقریباً 360 کیلوریز، 19 سے 20 گرام پروٹین، 12 گرام فائبر اور نسبتاً زیادہ چکنائی پائی جاتی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے کون سا آپشن بہتر ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559160_112217_updates.jpg
پھلوں پر دارچینی پاؤڈر چھڑکنے کے شوگر لیول پر حیران کن اثرات

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاؤڈر چھڑکنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر یہ عمل خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے مدد دیتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غذائی ماہرین کے مطابق اگر آپ ہلکا اسنیک چاہتے ہیں تو مکھانے بہتر ہیں جبکہ دیر تک بھوک نہ لگنے کے لیے بھنے چنے زیادہ مؤثر ہیں۔

وزن کم کرنے میں اصل کردار متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کا ہوتا ہے، اسنیکس اس مقصد کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages: [1]
View full version: مکھانے یا بھنے چنے؟ وزن کم کرنے کیلئے کونسی غذا بہتر ہے؟