جاپان: روحانی مشورے دینے والا اے آئی روبوٹ تیار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560084_4032337_3_updates.jpg—فوٹو بشکریہ انسٹاگرامجاپان نے روحانی مشورے دینے والا اے آئی روبوٹ ’بدھاروئیڈ‘ تیار کر لیا۔
کیوٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اے آئی روبوٹ کی رونمائی کی ہے جسے اُنہوں نے روحانی رہنمائی، زندگی کے اہم سوالوں کے جواب دینے اور ممکنہ طور پر مذہبی رسومات میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔
اس روبوٹ کو بڑی تعداد میں بدھ مت کے صحیفوں میں موجود تعلیمات کے مطابق تربیت دی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ فلسفیانہ سوالات کے جوابات دینے کے قابل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555178_023810_updates.jpg
روبوٹس کی راہبوں کیساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ، ویڈیو وائرل
چین میں روبوٹس نے راہبوں کے ساتھ چینی مارشل آرٹ ’کنگ فو‘ کی ٹریننگ کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس منصوبے کی قیادت یونیورسٹی آف کیوٹو کے انسٹی ٹیوٹ فار دی فیوچر آف ہیومن سوسائٹی میں سیجی کماگئی کر رہے ہیں۔
اعلیٰ درجے کی زبان کے ماڈلز اور ہیومنائیڈ ماڈل کے ایک ساتھ ملنے کی وجہ سے یہ روبوٹ بولنے، اشارے کرنے، حرکت کرنے اور عبادت کے روایتی طریقوں کو اپنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
Pages:
[1]