slotcosino Publish time 4 day(s) ago

ایران ایسے ہتھیار رکھتا ہے جو امریکا پر حملے کیلئے بنائے گئے ہیں: مارکو روبیو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560094_1155587_%D9%86%D9%86%DA%86%D9%86_updates.jpg
مارکو روبیو — فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران ایسے ہتھیار رکھتا ہے جو امریکا پر حملے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے مگر جوہری پروگرام کے علاوہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار بھی موجود ہیں جو یورپ پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق ایران فی الحال جوہری افزودگی نہیں کر رہا، تاہم ایران کے پاس بیلسٹک میزائلوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، جو خطے میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1559977_031952_updates.jpg
امریکا ایران جوہری مذاکرات: ایرانی وزیر خارجہ جنیوا پہنچ گئے

دونوں ملکوں کے درمیان اومان کی مدد سے مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے تاہم اس بار مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مارکو روبیو نے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں ایران کا بیلسٹک میزائل پر بات نہ کرنا بڑی رکاوٹ تھی، امید ہے ایران کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز رہیں، مذاکرات میں جوہری پروگرام کے علاوہ بھی بات کرنا ہو گی۔
Pages: [1]
View full version: ایران ایسے ہتھیار رکھتا ہے جو امریکا پر حملے کیلئے بنائے گئے ہیں: مارکو روبیو