slotcosino Publish time 4 day(s) ago

اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560091_2798877_%D9%86%D8%B4%D9%865_updates.jpg
—فائل فوٹو

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانیٔ پی ٹی آئے کو ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلِ خانہ کو اطلاع نہ کرنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے اسیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان ریکارڈ کروایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2019ء میں نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث سروسزاسپتال منتقل کیا گیا تھا، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان میڈیکل بورڈ کے تمام اجلاسوں میں شریک رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559188_122028_updates.jpg
اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسئلہ فلسطین پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز

پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر کوئی بحث نہیں ہوئی: پی ٹی آئی رہنماؤں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق نواز شریف کے اہلِ خانہ اور ان کے قانونی مشیر کو اُن تک مکمل رسائی حاصل تھی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے میں ہر سطح پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کے حقوق پامال کیے گئے اور اہلِ خانہ کو رسائی نہیں دی گئی، بانی کے وکیل اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
Pages: [1]
View full version: اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل