slotcosino Publish time 4 day(s) ago

رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج ادے پور میں 2 روایات کے تحت شادی کرینگے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560099_139497_News5_updates.jpg
بھارتی اداکار جوڑی---فائل فوٹو

معروف تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس جوڑی کی شادی اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے شادی 2 مختلف رسومات کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج پہلے وجے دیوراکونڈا کے خاندان کے لیے روایتی تیلگو شادی منعقد کی جائے گی جبکہ شام میں رشمیکا منڈانا کے خاندان کے لیے کورگ (کوڈاوا) رسم ادا کی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559777_095637_updates.jpg
رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے قبل دولت کی مالیت سامنے آ گئی

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رشمیکا مندانہ اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری یعنی کہ کل شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس شادی کو دونوں نے ’ویروش (VIROSH) ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ اس جوڑی کی پری ویڈنگ تقریبات گزشتہ 3 روز سے جاری ہیں۔

گزشتہ روز دوپہر ہلدی، شام 7 سے 8 بجے مہندی اور بعد ازاں سنگیت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

اس سے قبل دلہن اور دلہا کے خاندانوں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا تھا، اس شادی کو ’ویروش ویڈنگ‘ کہا جا رہا ہے جو وجے اور رشمیکا کے ناموں کا امتزاج ہے۔

رشمیکا اور وجے کی شادی کی تقریب میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوں گے جن میں خاندان، دوست اور فلم انڈسٹری کی شخصیات شامل ہیں۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے کئی معروف نام اُدے پور پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈانا کی منگنی اکتوبر 2025ء میں حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔
Pages: [1]
View full version: رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج ادے پور میں 2 روایات کے تحت شادی کرینگے