کم جونگ ان اور بیٹی جو اے کی کوٹ میچنگ نے نئی بحث چھیڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560125_5477625_News8_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
شمالی کوریا کے رہنما کم جو ان اور ان کی کم عمر بیٹی جو اے کو فوجی پریڈ میں ایک جیسی لیدر جیکٹس پہنے دیکھا گیا جس سے جانشینی سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید تیزی آ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری تصاویر میں جو اے کو حکمراں جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا کانگریس کی تقریب کے اختتامی مرحلے میں نمایاں مقام دیا گیا۔
تصاویر میں باپ بیٹی کو ایک ساتھ فوجی پریڈ کا جائزہ لیتے دکھایا گیا جبکہ کِم جونگ ان کی اہلیہ ری سول جو بھی ہم رنگ لباس میں موجود تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551114_025920_updates.jpg
کم جونگ اُن کا جوہری طاقت بڑھانے کا عندیہ
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے ملک کی میزائل اور جوہری صلاحیتوں میں مزید اضافے کے منصوبے کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا میں لباس اور انداز سیاسی علامت رکھتے ہیں اور رہنما کی مخصوص جیکٹس میں بیٹی کی موجودگی کو اتفاق نہیں سمجھا جا رہا، دیگر مناظر میں جو اے کو سرخ قالین پر والد کے ساتھ فوجی قیادت سے سلامی وصول کرتے بھی دیکھا گیا۔
جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس کے مطابق جو اے کو ممکنہ جانشین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاہم شمالی کوریا کے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ تاحال باضابطہ طور پر عہدے کے لیے کم عمر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-03/1543367_043733_updates.jpg
کم جونگ ان کی بیٹی کا اپنے دادا و پردادا کی قبروں کا دورہ، ممکنہ جانشینی کی علامت؟
سیئول شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کم جو... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ جو اے پہلی بار 2022ء میں میزائل لانچ کے موقع پر منظرِ عام پر آئی تھیں۔
ان کی عمر کی تصدیق نہیں کی گئی مگر اندازہ ہے کہ اُنہوں نے ابھی نوعمری میں قدم رکھا ہے۔
جو اے لگژری فیشن ایبل پہناووں اور والد کے انداز سے مشابہ لباس کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
Pages:
[1]