رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہو گا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560132_8814420_Lunar-Acclips_updates.jpg—فائل فوٹو
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہو گا جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بج کر 44 منٹ پر ہو گا۔
دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا، شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جو شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-07/1507797_054841_updates.jpg
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا
مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
یہ چاند گرہن ایشیاء، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات پربھی دیکھا جا سکے گا۔
Pages:
[1]