slotcosino Publish time 4 day(s) ago

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی شامل کرنے کا منصوبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560169_5011876_nxp_updates.jpg
— فائل فوٹو

میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس اسمارٹ چشموں میں فیشل ریکگنیشن فیچر متعارف کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

انہیں پہننے والے شخص کے سامنے ہر اُس شخص کا مکمل پروفائل آجائے گا، جو اس کے سامنے آئے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا، ممکنہ طور پر اسی سال اپنے میٹا گلاسز میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ ٹول ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور اس میں ممکنہ طور پر ٹیگنگ ہوسکے گی، جس کے ذریعے ہر اس چہرے کی شناخت ہوسکے گی جو کسی بھی میٹا پلیٹ فارم سے منسلک ہو یا اس کا عوامی پروفائل فیس بک یا انسٹاگرام پر موجود ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546032_012342_updates.jpg
میٹا اسمارٹ گلاسز کا نیا فیچر، عوامی مقامات پر وائس کالز مزید بہتر

میٹا کے مطابق یہ فیچر شور والی جگہوں پر بات چیت کے دوران سامنے موجود شخص کی آواز کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈومیسٹک وائلنس اور انسداد ہراسانی پر کام کرنے والے اداروں کا ان اسمارٹ گلاسز سے متعلق کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن والے اسمارٹ چشموں کے استعمال سے خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی اور بدسلوکی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس سے بدسلوکی کرنے والوں کو انہیں تلاش کرنے اور ان کا پیچھا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بدسلوکی کے عادی افراد اس کے ذریعے بغیر رضامندی کسی کی شناخت سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اس فیچر سے متعلق ابھی مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور کسی بھی اقدام سے پہلے محتاط اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی۔
Pages: [1]
View full version: میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی شامل کرنے کا منصوبہ