افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560168_611414_bvk_updates.jpg— فائل فوٹو
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باجوڑ اور بنوں میں حملوں کے بعد ہماری کارروائیاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مرکوز تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات مایوس کن ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکس اور متحرک ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558725_015039_updates.jpg
پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں پر کارروائیاں
افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں برمل اور ارگان علاقوں پر حملے کیے، صوبہ ننگرہار کا ضلع خوگیانی، بحسود اور غنی خیل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود ہر پاکستانی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
Pages:
[1]