کوہاٹ کی مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560186_6787417_killd_updates.jpgفائل فوٹوکوہاٹ کی مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، انہیں اتوار کے دن اسپتال سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مہوش کو جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں لگیں، گولیاں ہاتھ، سینے اور پیٹ میں لگیں، گولیاں لگنے سے دل، پھیپڑے، جگر اور گردے سمیت کئی اعضاء زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دل اور پھیپھڑے کی چوٹ ڈاکٹر مہوش کی موت کی وجہ بنی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559504_122040_updates.jpg
کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزمان کی شناخت ہو گئی
ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ ڈاکٹر مہوش کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک بیمار خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑا کرنے والے شخص کو اسپتال میں تعینات پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
کوہاٹ، کرک سمیت متعدد شہروں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پانچویں روز بھی اوپی ڈیز کا بائیکاٹ برقرار رکھا ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ڈاکٹر مہوش کو انصاف ضرور ملے گا۔
Pages:
[1]