slotcosino Publish time 4 day(s) ago

عالمی امور میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے: طارق فضل چوہدری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560175_2669037_Tariq-Fazal_updates.jpgپاکستان انٹرنیشنل کمیونٹی میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، طارق فضل چوہدری - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی امور میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کےلیے تاریخی کلمات کہے، پاکستان انٹرنیشنل کمیونٹی میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورننس فورم میں حکومتی پالیسز اور کارکردگی پر گفتگو کی جارہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521943_112702_updates.jpg
دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل وقت میں ذمہ داریاں سنبھالیں، تمام وزارتیں نئے عزم اور سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلز ہماری وزارت دیکھتی ہے، وزیراعظم شکایات سیل کے معاملات کو وزارت پارلیمانی امور دیکھتی ہے۔ ہماری وزارت ہزاروں شکایت کا ازالہ کر چکی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ لاقانونیت اور غربت سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ہماری حکومت اپنی ترجیحات پر عمل کر رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: عالمی امور میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے: طارق فضل چوہدری