slotcosino Publish time 3 day(s) ago

جیب میں پڑے موبائل نے دھماکے سے پھٹ کر برازیلین شہری کی جان بچالی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560211_5745158_mobile02_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا

جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک شخص پر کتوں نے جان لیوا حملہ کیا تاہم غیر متوقع طور پر جیب میں موجود فون دھماکے سے پھٹنے سے وہ کتے کے کاٹنے سے محفوظ رہا۔

جیب میں موجود موبائل فون کا دھماکے سے پھٹنا خطرنک ہوتا ہے، لیکن کچھ بہت ہی مخصوص حالات میں یہ حقیقتاً جان بچانے والا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی ایک عجیب و غریب مثال برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کسکیول میں سامنے آئی، جہاں کار مکینک رینالڈو پیدل جا رہا تھا کہ اچانک اس پر دو بڑے کتوں نے گھیر کر حملہ کردیا۔

اس سے پہلے کہ وہ صورتِ حال کی سنگینی کو پوری طرح سمجھ پاتا اس نے اپنی جان بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ رینالڈو کے مطابق حملہ آور کتوں میں سے ایک گلے کی طرف لپکا، میں نے اسے مارا، لیکن پھر اس نے میری ٹانگ کاٹنے کی کوشش کی اور میری جیب میں موجود فون کو ہی پکڑ لیا اور اس کی بیٹری پھٹ گئی۔ گو کہ یہ خطرناک تھا، لیکن اس نے مجھے بچا لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560211_6694262_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا

اسکا کہنا تھا کہ فون صرف 20 دن پرانا تھا، مگر اس سے جان بچ گئی تاہم اس سے اس کی ہاف پینٹ جل گئیں اور ٹانگ پر جلنے کے زخم بھی آئے، لیکن حملہ آور کتے گھبرا گئے، اس دوران رینالڈو کو اتنا وقت مل گیا کہ وہ وہاں سے نکلے، جس کے بعد اس نے پولیس کو فون کیا۔

ان کتوں کے مالک نے رینالڈو سے معافی مانگنے کے علاوہ طبی اخراجات اور پھٹنے والے اسمارٹ فون کی قیمت ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کی وجہ سے رینالڈو نے اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا۔
Pages: [1]
View full version: جیب میں پڑے موبائل نے دھماکے سے پھٹ کر برازیلین شہری کی جان بچالی