slotcosino Publish time 3 day(s) ago

افغان طالبان رجیم کی سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں، پاکستان کا موثر جواب، افغان سائیڈ پر بھاری نقصان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560227_5393573_Ministry-of-Information_updates.jpg

افغان طالبان رجیم کی پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں کی گئیں جس کا پاکستانی فورسز نے فوری اور موثر جواب دیا جس سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم نے غلط اندازہ لگایا اور متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹر میں منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

وزارت اطلاعات نے باور کروایا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے تمام اقدامات کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان سائیڈ پر کئی چوکیوں اور ان کے آلات کو تباہ کردیا گیا ہے۔



وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
Pages: [1]
View full version: افغان طالبان رجیم کی سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں، پاکستان کا موثر جواب، افغان سائیڈ پر بھاری نقصان