slotcosino Publish time 3 day(s) ago

مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، وزیراعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560275_6136821_%D9%85_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، افواج کا عزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560227_115243_updates.jpg
افغان طالبان رجیم کی سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں، پاکستان کا موثر جواب، افغان سائیڈ پر بھاری نقصان

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم نے غلط اندازہ لگایا اور متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک موثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل، 100 سے زائد زخمی، 12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، وزیراعظم