slotcosino Publish time 3 day(s) ago

پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560290_6031442_%D8%B1%D8%B1%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا ردعمل جامع اور فیصلہ کن ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560229_120314_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ، آرمی کےحملے، 72 افغان طالبان ہلاک، 120 سے زائد زخمی

افغانستان کی 12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 72 کارندے ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں 16 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت