افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، وفاقی وزیر داخلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560361_8658544_naqvi_updates.jpgوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، افغان طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے، افغان طالبان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
محسن نقوی نے افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔
Pages:
[1]