slotcosino Publish time 3 day(s) ago

کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی، متعدد افغان باشندے گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560376_7073888_%D9%81%DA%AF%DA%BE%D8%A7%D9%86_updates.jpg

کراچی اور راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کرکے غیر قانونی مقیم 24 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی، متعدد افغان باشندے گرفتار