ہیری بروک کی شاندار سنچری پر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560399_7324292_2_updates.jpg—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاانگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری پر سابق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
آئی سی سی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دونوں سابق کرکٹرز کمنٹری باکس میں بیٹھے ہیری بروک کی سنچری مکمل ہونے پر بہت مایوس اور پریشان ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیز راجہ نے بہت مشکل سے اپنے جذبات کو قابو کرتے ہوئے کمنٹری جاری رکھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559776_093122_updates.jpg
صائم ایوب کے آؤٹ ہوتے ہی مداح کا دلچسپ ردِعمل وائرل
انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 165 رنز کے ہدف کو 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کیا اور گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست پوزیشن مستحکم کر لی۔
Pages:
[1]