نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560421_177539_sen_updates.jpgاعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واگزار کی گئی اراضی مختلف لوگوں کے پاس تھی، نیب آزاد ادارہ ہے، اس میں بہتری حکومت نہیں لاتی اس کا اپنا میکنزم ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب نے اپنے میکنزم کے تحت بہتری لانی ہے، نیب کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے، نیب کو ماضی میں سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-04/1553167_035735_updates.jpg
موجودہ چیئرمین کی قیادت میں نیب کی 62 کھرب 13 ارب کی ریکارڈ وصولی
اسلام آباد وسیع البنیاد قومی احتساب بیورو نے سال... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں یہ بات کافی پیچھے ہوگئی، نیب کا اصل کام سرکاری پیسے کی ریکوری تھی، تو اس پر زیادہ توجہ دی گئی۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پلی بارگین میں ملزم کہتا ہے چیزیں واپس دیتا ہوں تو اسے سزا نہیں ہوتی ہے لیکن وہ نااہل ہو جاتا ہے، پلی بارگین میں چیزیں واپسی پر سزا تو نہیں ہوتی ہے لیکن ملزم نااہل ہو جاتا ہے، حکومت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرتی۔
Pages:
[1]