slotcosino Publish time 3 day(s) ago

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560411_3883852_8_updates.jpg---فائل فوٹوز

دنیا کی مقبول ترین گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں 13 جون کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع معروف مقام دی اوشین ہاؤس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ تاریخ ٹیلر سوئفٹ کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ نمبر 13 کو وہ اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دیتی رہی ہیں اور اپنے کیریئر میں متعدد بار اس کا ذکر کر چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوڑا اپنی شادی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل کر چکا ہے اور ضروری قانونی دستاویزات آئندہ ماہ تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516530_125347_updates.jpg
ٹریوس کیلسی نے شادی پر میرا نظریہ بدل دیا: ٹیلر سوئفٹ

انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی کا یہ نیا باب مجھے بے حد خوشی دے رہا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رہوڈ آئی لینڈ کے علاقے واچ ہِل میں ٹیلر سوئفٹ کی رہائش گاہ بھی موجود ہے، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ منظرِ عام پر آنے کے بعد مقام کے قریب ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب شاندار اور پُر تعیش ہو گی، جس میں ٹیلر کے قریبی دوستوں اور شوبز و اسپورٹس انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ شادی ان کی منگنی کے اعلان کے تقریباً 1 سال بعد منعقد ہو رہی ہے، جسے انہوں نے ایک رومانوی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی