بھارت کے کہنے پر پنگا لیا تو بہت مہنگا پڑے گا: پاک فوج کے جوان کی للکار، ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560420_5778971_9_updates.jpgاسکرین گریب
آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی چیک پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کے دلیر جوانوں نے وہاں قومی پرچم لہرایا اور مخالفین کو سخت پیغام دیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
پاک افغان سرحد پر کھڑے پاک فوج کے جوان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، ایک ویڈیو میں بہادر جوان نے پشتو زبان میں افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں معلوم ہو گا کہ انہوں نے کس قوت کو چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چوکی بھی اب ہماری تحویل میں ہے اور اس پر پرچم بھی ہم نے خود لہرایا ہے۔
جوان کا کہنا ہے کہ ہم اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے، کابل تک پہنچیں گے اور تمہیں یاد دلائیں گے کہ چار دہائیوں تک ہم نے تمہارا ساتھ دیا اور اب تم ہی ہمارے مقابل آ کھڑے ہوئے ہو۔
ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب تمہیں اپنی حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
باجوڑ بارڈر پر کھڑے پاک فوج کے ایک اور جوان کا کہنا ہے کہ رات کو افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یہ حرکت دوبارہ دہرائی گئی، افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، جوابی کارروائی میں ہم نے دہشت گردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا، یاد رکھو بھارت نے بھی ہم سے پنگا لے کر دیکھ لیا انہیں بھی منہ کی کھانی پڑی، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور دفاع کرتا رہے گا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
Pages:
[1]