slotcosino Publish time 3 day(s) ago

پاک افغان کشیدگی پر چین کا اظہارِ تشویش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560427_8906312_Chinese-Forgien-Office_updates.jpgچینی وزارت خارجہ—فائل فوٹو

افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر چین نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔

بیجنگ سے جاری ہونے والے بیان میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنے چینلز کے ذریعے پاک افغان تنازع میں ثالثی کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان و افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560401_100155_updates.jpg
ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ چین صورتِ حال معمول پر لانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب چین کے علاوہ روس اور ایران نے بھی پاک افغان جھڑرپوں پر تشیویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، اس حوالے سے ایران گفتگو میں سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اپنے بیان میں پاکستان اور افغانستان سے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاک افغان کشیدگی پر چین کا اظہارِ تشویش