slotcosino Publish time 3 day(s) ago

پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی: بلاول بھٹو زرداری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560446_9418643_BI_updates.jpg
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے بلا اشتعال حملے کے ردِعمل میں بھرپور کارروائی کی اور پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسی بن کر افغانستان کی حکومت پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمتِ عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں لیکن اگر للکارا گیا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560426_114258_updates.jpg
پاکستان نے کن کن افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان نے افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مشرقی سے مغربی سرحدوں تک پاک فوج ملک کے ہر اِنچ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد افغان چوکیاں بھی مکمل تباہ کر دی گئیں۔
Pages: [1]
View full version: پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی: بلاول بھٹو زرداری