slotcosino Publish time 3 day(s) ago

فرانسیسی گول کیپر نے انجری کا بہانہ کر کے مسلمان کھلاڑیوں کو افطار کا موقع دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560455_8218461_%DB%81%D8%B4%D9%86_updates.jpg
— اسکرین گریبز

فرانسیسی گول کیپر اینتھونی لوپس انجری کا بہانہ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

انہوں نے لی ہاور اے سی کے خلاف ایف سی نانٹیس کے لیگ 1 میچ کا کھیل رُکوانے کے لیے انجری کا تاثر دیا تاکہ ان کے مسلمان ساتھی کھلاڑی رمضان المبارک کے دوران روزہ افطار کر سکیں۔

یہ واقعہ اتوار کو ہونے والے کھیل کے 74ویں منٹ میں پیش آیا جس میں ایف سی نانٹیس نے 2 صفر سے اہم کامیابی حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینتھونی لوپس اچانک گر پڑتے ہیں اور بظاہر اپنی بائیں ہیم اسٹرنگ پکڑ لیتے ہیں، جب تک میڈیکل اسٹاف نے میدان میں پہنچ کر 35 سالہ گول کیپر کا معائنے کیا اسی دوران ایف سی نانٹیس کے چند مسلمان کھلاڑیوں نے کھجوریں اور پانی سے افطار کیا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی فٹبال حکام مذہبی بنیادوں پر باضابطہ وقفے کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے میچ کے دوران اس نوعیت کے مواقع شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559527_024315_updates.jpg
رونالڈو نے گزشتہ برس 2 روزے رکھے: ساتھی کھلاڑی کے انکشاف نے تہلکا مچا دیا

غیر مسلم پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی روزے رکھ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اینتھونی لوپس کچھ دیر تک میدان میں لیٹے رہے اور علاج جاری رکھا، جس سے ان کے ساتھیوں کو سائیڈ لائن پر افطار کا موقع ملا۔ بعدازاں وہ آہستگی سے کھڑے ہوئے، جس سے کھیل کا وقفہ مزید طویل ہو گیا اور پھر میچ دوبارہ شروع ہوا۔

فٹبال قوانین کے مطابق فیلڈ پلیئرز اگر طبی امداد حاصل کریں تو انہیں عموماً میدان سے باہر جانا پڑتا ہے تاکہ کھیل جاری رہ سکے۔ تاہم گول کیپر اس قاعدے سے مستثنیٰ ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کے علاج کے دوران کھیل روکا جا سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: فرانسیسی گول کیپر نے انجری کا بہانہ کر کے مسلمان کھلاڑیوں کو افطار کا موقع دیدیا