slotcosino Publish time 3 day(s) ago

غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد اور تعمیرِ نو کی جائے: اسحاق ڈار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560451_3568060_Ishaq-Dar_updates.jpgوزیرِخارجہ اسحاق ڈار

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد اور فوری تعمیرِ نو کی جائے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی کاز کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی زمین بنانے کے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-29/1495344_050415_updates.jpg
وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کو یو این کی مکمل رکنیت دی جائے، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا ہے کہ او آئی سی اسرائیلی اقدامات کی واپسی کو یقینی بنائے جو عملاً الحاق کے مترادف ہیں۔

اسحاق ڈار نے 1967ء سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے او آئی سی کوششیں تیز کرے۔
Pages: [1]
View full version: غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد اور تعمیرِ نو کی جائے: اسحاق ڈار