slotcosino Publish time 3 day(s) ago

افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟ شیری رحمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560486_428739_SheeryRehman_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟

سینیٹ اجلاس میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف جارحیت پر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ دوحا میں افغان طالبان نے جو معاہدے کیے وہ فراموش کیے گئے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اہم اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کیے گئے معاہدوں کی کتنی پاسداری ہو رہی ہے، سب دیکھ رہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارت کاری کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا لیکن ہمیں جواب دینے پر مجبور کیا گیا، اقوام متحدہ کے آرٹیکل51 کے تحت ہر ملک اپنے دفاع کے لیے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے سامنے ایک بڑا سوال ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟

پی پی پی سینیٹر نے قرارداد میں پاکستان کی افواج، ایئر فورس، پولیس اہلکار اور تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہم سکون میں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟ شیری رحمان