slotcosino Publish time The day before yesterday 00:58

ان کنڈیشنز میں زیادہ تر انحصار اسپنرز پر ہی کرنا پڑتا ہے، سلمان مرزا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560497_5680531_SalmanMirza_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ ان کنڈیشنز میں زیادہ تر انحصار اسپنرز پر ہی کرنا پڑتا ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان مرزا نے کہا کہ اس وقت ہمارے سیمی فائنل میں پہنچنے کی نازک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے بلکہ اچھا بھی کھیل سکتی ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہم یارکرز کی تسلسل کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں، ان کنڈیشنز میں زیادہ تر اسپنرز پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ہمارے اختیار میں نہیں، ہم اپنے میچ میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: ان کنڈیشنز میں زیادہ تر انحصار اسپنرز پر ہی کرنا پڑتا ہے، سلمان مرزا