slotcosino Publish time The day before yesterday 00:58

افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں، دفتر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560498_1037229_FM_updates.jpgفائل فوٹو

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560489_065954_updates.jpg
اسحاق ڈار کا سعودی عرب و ترکیہ سے رابطہ، افغان جارحیت پر موقف بتادیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان کے مطابق طالبان حکومت یا کسی دہشت گرد گروہ کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں، پاکستان کی خیرسگالی کو غلط سمجھا گیا اور افغان سرزمین سے حملوں میں اضافہ ہوا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری طالبان حکومت پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کےلیے دباؤ ڈالے۔ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں ہر مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، افغان حکومت سےمطالبہ کیا فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں فوری روکی جائیں۔
Pages: [1]
View full version: افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں، دفتر خارجہ