slotcosino Publish time The day before yesterday 08:45

بھارتی پراکسی کو اسی طرح جواب ملے گا، طلال چودھری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560574_5255904_talal_updates.jpg

وفاقی وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے افغان طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان جب تک بھارتی پراکسی بنا رہے گا، اسے اسی طرح کا جواب ملے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ایک ایک جوان کی شہادت کا جواب کس طرح دیتا ہے، انہیں بتائیں گے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل افغانستان کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان پاکستان کے ساتھ پُرامن اور اچھے تعلقات نہیں رکھے گا تو نہ افغانستان خودمختار اور نہ خوش حال رہے گا۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی پراکسی کو اسی طرح جواب ملے گا، طلال چودھری