slotcosino Publish time The day before yesterday 12:00

ایران سے برطانوی عملہ واپس، سفارت خانہ ریموٹ انداز میں فعال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560671_4222245_iran_updates.jpg

برطانیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران سے اپنا سفارتی عملہ عارضی طور پر واپس بلا لیا، حکومت کے مطابق یہ اقدام احتیاطی نوعیت کا ہے اور حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں برطانوی سفارت خانہ بدستور ریموٹ انداز میں کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ قونصلر اور دیگر ضروری خدمات ممکن حد تک فراہم کی جا سکیں۔

اِدھر یروشلم میں امریکی سفارت خانے نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر ہنگامی امریکی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

مبصرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سفارتی اقدامات میں تیزی آئی ہے۔

برطانوی حکومت کی ٹریول ایڈوائس ویب سائٹ پر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال سے باخبر رہیں اور سرکاری رہنمائی پر عمل کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
Pages: [1]
View full version: ایران سے برطانوی عملہ واپس، سفارت خانہ ریموٹ انداز میں فعال