slotcosino Publish time The day before yesterday 15:17

بھارت: بوائےفرینڈ کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی کو اجنبی نے عصمت دری کا نشانہ بناکر قتل کر ڈالا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560685_4179371_News1_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اڑیسہ میں 23 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ایک ہی دن میں 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے 4 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 22 فروری کو پیش آیا جب خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی غرض سے گھر سے نکلی تھی، ملزم نے اسے مندر بلایا لیکن بعد میں ایک سنسان مقام پر لے جا کر زیادتی کی اور بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بعد ازاں ایک اجنبی شخص نے خاتون کو مدد کی پیشکش کی اور اپنے کرائے کے مکان پر لے گیا جہاں اس نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-25/1494362_103532_updates.jpg
بھارت: مخبری کا شبہ، 14 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، چاقو سے 24 وار کیے گئے

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی اور چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کے مطابق ملزم نے بعد میں خاتون کو عمارت سے نیچے پھینک دیا جس سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور اگلی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، زیادتی اور قتل کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: بوائےفرینڈ کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی کو اجنبی نے عصمت دری کا نشانہ بناکر قتل کر ڈالا