کراچی و لاہور میں فروری کے آخری دن موسم کیسا رہے گا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560694_4120158_Lahore-and-Karachi-weather_updates.jpg—فائل فوٹوفروری کے آخری دن کراچی اور لاہور میں موسم خشکرہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ رات کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-02-12/884761_011548_updates.jpg
کراچی میں موسم خشک، لاہور آج دنیا کا تیسرا آلودہ شہر رہا
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنےکا امکان ہے، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج تیسرےنمبر پر رہا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کراچی میں آج مطلع صاف ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
دوسری جانب آج لاہور میں موسم گرم ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
لاہور کی فضا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں بیشتر اضلاع میں موسم آج خشک رہے گا۔
صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن میں درجۂ حرارت 30 ڈگری سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج لاہور 302 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
Pages:
[1]