اسرائیل کا ایران پر حملہ، قطر میں امریکی سفارتخانے کی اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560710_6337291_0_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیااسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد قطر میں امریکی سفارتخانے نے اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی شہری اگلے حکم تک شیلٹر میں رہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560706_113657_updates.jpg
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران پر پیشگی حملے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔
Pages:
[1]